سورة ص - آیت 15

وَمَا يَنظُرُ هَٰؤُلَاءِ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً مَّا لَهَا مِن فَوَاقٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ بھی بس ایک ہولناک آواز کے منتظر ہیں جس کے لیے بیچ میں دم لینا نہیں ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: فَوَاقٍ ۔ مہلت ۔ اصل میں اس وقفہ کو کہتے ہیں جو ایک دفعہ دودھ دھو لینے کے بعد دوسرے وقت تک ممتد ہوتا ہے ۔