سورة الصافات - آیت 177
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب وہ ان کے گھروں کے صحنوں آ اترے گا تو وہ وقت ان کے لیے بہت برا ہوگا جن کو ڈرایا جاچکا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) یعنی آج یہ لوگ گواز راہ عناد ودشمنی طلب عذاب میں مستعجل ہیں مگر آپ گھبرائیں نہیں ۔ جب اللہ کا غضب بھڑکے گا اور عذاب کو یہ لوگ روبرو دیکھیں گےتو اس و قت ان کے لئے حسرت اور ندامت کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا ۔ اس حالت میں ان کو احساس ہوگا کہ ہم نے اللہ کی غیرت کو آزمانے میں بہت بڑی گستاخی کا ارتکاب کیا ہے ۔ آپ ان سے فی الحال تعرض نہ فرمائیے ۔ حل لغات : بِسَاحَتِهِمْ۔ آنگن ۔ کشادگی ۔