سورة الصافات - آیت 171
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم نے اپنے جن بندوں کو ارشاد وہدایت کے لیے لوگوں کی طرف بھیجا ان کی نسبت پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا۔ یعنی یہ مقدرات میں سے ہے کہ انبیاء کرام اپنے مخالفین پر غالب رہیں اور ان کو ہر حال میں مظفر ومنصور رکھا جائے ۔