سورة يس - آیت 80

الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور دیکھو وہ کارفرمائے قدرت جس نے سرسبز درخت سے تمہارے لیے آگ پیدا کی اور اب تم اس سے (اپنے چولہوں کی) آگ سلگا لیتے ہو

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) وہ ہرے بھرے درختوں سے آگ کی چنگاریاں نکال سکتا ہے ۔ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے تو کیا اس کے لئے یہ مشکل و دشوار ہے کہ پھر سے انسانوں کو پیدا کردے ﴿بَلَى وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ﴾ ضرور وہ قادر ہے اور بڑا پیدا کرنے والا اور دانا ہے ۔