سورة فاطر - آیت 24
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقینا ہم ہی نے آپ کو حق دے کر بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور کوئی قوم دنیا کی ایسی نہیں جس میں (بدعملیوں کے نتائج سے) متنبہ کرنے والا کوئی رسول نہ گزرا ہوا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس آیت میں وحدت تعلیم کے نظریہ کو پیش کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے اور ہر قریہ میں اپنے پیغمبروں کومبعوث فرمایا ہے ۔ اور اپنے پیغام کو ان تک پہنچایا ہے ۔