سورة الأحزاب - آیت 10
إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ الظُّنُونَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جب وہ لشکر تمہارے اوپر کی جانب سے اور تمہارے نیچے کی جانب سے تم پر چڑھ آئے تھے اور جب آنکھیں پتھرا رہی تھیں اور دل حلق میں چلے آرہے تھے اور تم لوگ اللہ کے بارے میں طرح طرح کے گمان کررہے تھے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : إِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ۔ یعنی جب مارے خوف وشدت کے آنکھیں پھر گئیں ۔ الْحَنَاجِرَ ۔ جمع حنجر ۔ گلے الظُّنُونَا۔ ظنون ۔ جمع ظن ۔ معنی گمان ۔