سورة السجدة - آیت 22
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا ۚ إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اس شخص سے بڑھ کرکون ظالم ہوسکتا ہے جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے پھر وہ ان سے منہ موڑے یقینا ہم ایسے مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مُنْتَقِمُونَ۔ انتقام کے معنی عربی میں سزا دینے کے ہیں ۔ انتقام کے لئے نہیں ۔ کیونکہ اللہ کی ذات کو گناہوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا کہ وہ اس نقصان اور خسارے کا بدلہ لے ۔ البتہ یہ گناہ خود انسانوں کو ضرور نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کو ان کی پاداش میں وہ سزا دیتا ہے ۔