سورة السجدة - آیت 19
أَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ جَنَّاتُ الْمَأْوَىٰ نُزُلًا بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جولوگ اللہ کے احکام پر ایمان لائے اور اعمال صالحہ اختیار کیے ان کے لیے کامیابیوں اور فتح مندیوں کے شاداب باغ وچمن ہوں گے جن میں وہ شاد وخرم رہیں گے اور یہ باغ ہائے فتح ومراد ان کے نیک کاموں کا بدلہ ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: نُزُلًا۔ مہمانی ۔ جنت کی نعمتوں کو ضیافت کے ساتھ اس لئے تعبیر کیا ہے کہ مہمان کی خاطر داری زیادہ کی جاتی ہے ۔ گویا اہل جنت تکلفات اور آسودگی کے لحاظ سے یوں رہیں گے جس طرح مہمان۔