سورة السجدة - آیت 15

إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ۩

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) ہماری آیتوں پر تو بس وہ لوگ ایمان لاتے ہیں کہ جب ان کو آیات یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے پروردگار کی حمدوثنا کے ساتھ تسبیح وتقدیس کرتے ہیں اور وہ کسی طرح کا تکبر اور بڑائی نہیں کرتے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2)ان آیتوں میں صحابہ کرام کے مرتبہ ایمان کا ذکر ہے کہ کیونکر وہ خدا کے احکام سن کر کس طرح ان پر رقت طاری ہوجاتی ہے ۔ یہ کہ اس محبت کا تذکرہ ہے جو ان کو خدا کے ساتھ ہے کہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر مولا کی یاد میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ ان کے پہلو خواب گاہوں سے جدا رہتے ہیں ۔ خدا سے ڈرتے ہیں ۔ اور اس کی رحمتوں کے امیدوار رہتے ہیں ۔ اور جو کچھ خدا نے انہیں دے رکھا ہے اس کو اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ۔