سورة الروم - آیت 35

أَمْ أَنزَلْنَا عَلَيْهِمْ سُلْطَانًا فَهُوَ يَتَكَلَّمُ بِمَا كَانُوا بِهِ يُشْرِكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے ان پر کوئی سند نازل کی ہے کہ خدا کے ساتھ جو شرک یہ کررہے ہیں اس (کی صداقت) پر شہادت دیتی ہے؟۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: سُلْطَانًا۔ دلیل قاہر ۔ مسکت استدلال يَتَكَلَّمُ۔ یعنی کیا وہ منطقی طور پر اثبات دعویٰ کے لئے کفایت کرتی ہے اور تم کو مجبور کررہی ہے کہ شرک کا ارتکاب کرو ۔