سورة الروم - آیت 17

فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) پس پاکی ہے اللہ کے لیے اور آسمان اور زمین میں اس کے لیے ستائش ہے جب تم پر شام آتی ہے اور جب تم پر صبح ہوتی ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: یہ آیات مطلقاً اس بات پر دال نہیں ۔ کہ لیل ونہار کے ان مختلف اوقات میں تم لوگ اس کے مظاہر جلال وقدرت کو ملاحظہ کرو ۔ اور پھر اس کی تسبیح بیان کرو ۔ کہ اللہ تعالیٰ کس طرح رات کی تاریکی کو صبح کی روشنی میں بدل دیتا ہے ۔ اور کیونکر عشا اور ظہر میں حرارت اور روشنی کا تغاوت پیدا کردیتا ہے ۔ نمازوں کی تعین ان آیتوں میں نہیں ہے *۔