سورة العنكبوت - آیت 52
قُلْ كَفَىٰ بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا ۖ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان لوگوں سے کہہ دو (اب کسی ردو کد کی ضرورت نہیں) میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی بس کرتی ہے آسمان وزمین میں جو کچھ ہے سب اس کے علم میں ہے پس جو لوگ حق کی جگہ باطل پر ایمان لائے ہیں اور اللہ کی صداقت کے منکر ہیں وہی ہیں جوتباہ ہونے والے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : الْخَاسِرُونَ۔ یعنی درحقیقت خسران میں رہنے والے لوگ۔