سورة العنكبوت - آیت 25

وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَّوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُم بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُم بَعْضًا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ابراہیم نے کہا تم نے دنیوی زندگی میں تو اللہ کوچھوڑ کر بتوں کو باہمی محبت کا ذریعہ بنارکھا ہے مگر قیامت کے روز تم ایک دوسرے پر لعنت کرو گے تمہارا ٹھکانا آگ ہی ہوگی اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ہوگا

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2 یعنی پیر اور مرید کے مشرکانہ تعلقات بس یہیں تک ہیں ۔ قیامت کے دن یہ لوگ ایک دوسرے سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں گے ۔ حل لغات : اوثانا ۔ وثن کی جمع ہے ۔ یعنی بت *۔