سورة القصص - آیت 84

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوشخص نیکی لے کرحاضر ہوگا تو اس کو اس کی نیکی سے بہتر بدلہ ملے گا اور جو بدی لے کر حاضر ہوگا تو ایسے بداعمالوں کو وہی سزا دی جائے گی جو وہ کیا کرتے تھے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اللہ کے قانون مکافات کی تشریح ہے کہ وہ کسی شخص پر ظلم نہیں کرے گا ۔ وہ لوگ جو نیک ہیں ۔ ان کا اجر اپنے پاس سے بڑھا دے گا ۔ اور برے لوگوں کو بس اسی تناسب سے سزا دیگا جس تناسب سے کہ انہوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا ہے یعنی وہ اجر وثواب میں تو اپنے فضل وکرم کا مظاہرہ کریگا مگر سزا اور عذاب میں سخط وغضب نہیں کھائے گا ۔