سورة القصص - آیت 55
وَإِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا عَنْهُ وَقَالُوا لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ لَا نَبْتَغِي الْجَاهِلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب کوئی بے ہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے اعراض کرلیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں ہمارے عمل ہمارے لیے اور تمہارے عمل تمہارے لیے تم کو سلام ہوہم بے سمجھ لوگوں کو منہ لگانا نہیں چاہتے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : اللَّغْوَ ۔ مخالف عقیدہ کوئی بات ۔ بیہودہ اور باطل بات