الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ
جن لوگوں کو اس سے پہلے ہم نے کتاب دی تھی وہ اس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیں (١٣)
(ف 1) فرمایا ضلالت اور بےراہ روی کی جڑ ہوائے نفس کا اقتداء ہے ۔ اور گمراہ وہ شخص ہے جس کے سامنے کوئی اصول نہیں ۔ جس کی زندگی کا کوئی نصب العین نہیں ۔ جو کسی دستور العمل کو نہیں مانتا ۔ اور پھر خواہشات نفس کے اور کسی چیز کا احترام نہیں کرتا ۔ اور ظالم کی زندگی بالکل حیوانات کی زندگی ہے کہ کھایا پیا بچے جنے اور مرگئے ۔ ظالم اپنی رائے کو صائب اور صرف اپنے ارادوں کو درست خیال کرتا ہے ۔ اور اللہ کے احکام سے روگردانی کرتا ہے ۔ اور اپنی ہی بات کو بہرطور معقول اور قرین دانش سمجھتا ہے ۔ وہ مغرور ہے ۔ ہوائے نفس کا پیرو ہے ۔ اور ذلیل ہے ۔ جس کی اللہ کے ہاں کوئی قدرو قیمت نہیں اور نہ جس کو کبھی توفیق ہدایت ملی ۔