سورة القصص - آیت 35

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

خدا نے کہا) ہم تیرے بھائی کے ذریعے سے تیرے دست بازو کو قوی کردیں گے اور تم دونوں کو معجزات قاہرہ کی برکت سے ایساغلبہ عطا کریں گے کہ وہ لوگ تمہارے پاس پھٹک بھی نہ سکیں گے صرف تمہیں اور تمہارے ساتھیوں ہی کو غلبہ حاصل ہوگا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہاری درخواست قبول ہے ہم تمہارے بھائی کو تمہارا قوت بازو بنائیں گے ۔ اور تم دونوں کو غلبہ دینگے ۔ مخالفین عداوت کا ہاتھ تمہاری طرف نہیں بڑھا سکیں گے ۔ اور تم مع اپنے ماننے والوں کے غالب ومقصود رہو گے ۔ حل لغات : سُلْطَانًا۔ غلبہ ۔ قوت اور دلیل ۔