سورة القصص - آیت 12

وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِن قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے پہلے ہی دودھ پلانے والیوں کے دودھ موسیٰ پر حرام کررکھے تھے اس پر موسیٰ کی بہن نے کہا کیا میں تمہیں ایسے گھرانے کا پتہ بتاؤں جو تمہارے لیے اس بچہ کی پرورش کردیں اور وہ اس کے خیرخواہ بھی ہوں

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات : حرمنا ۔ اس سے مقصود تحریم طبعی ہے یعنی موسیٰ طبعا دودھ پینے سے مستنفر ہوگئے