سورة النمل - آیت 91
إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ ۖ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے پیغمبر) ان سے کہہ دیجئے مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ اس شہر کے رب کی بندگی کروں جس نے اس کو محترم بنایا ہے اور ہر ایک چیز اسی کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبردار میں رہوں (١٦)
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : حَرَّمَهَا۔ تحریم سے ہے بمعنی حرمت وعزت بخشنا ۔