سورة النمل - آیت 89

مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِّنْهَا وَهُم مِّن فَزَعٍ يَوْمَئِذٍ آمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوشخص نیکی لے کرحاضر ہوگا تو اس کو اس نیکی سے بہتر بدلہ ملے گا اور یہ لوگ اس دن کی گھبراہٹ سے امن میں رہیں گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 2: اس سے قبل کی آیتوں میں بتایا تھا ۔ کہ نغحہثانیہ کے وقت لوگ گھبرا اٹھیں گے ! اور اس ہولناک منظر کی تاب نہیں لاسکیں گے اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ جو لوگ نیک اور صالح ہیں ۔ جن کے نامہ اعمال میں حسنات کا بہرہ وافر ہے ۔ وہ اس دن کے خوف وہراس سے محفوظ رہیں گے ! اور جو لوگ اڑے ہیں اور جن کی زندگی کا مشن فواحش کا ارتکاب اور برائیوں کو پھیلانا ہے ۔ وہ جہنم میں اوندھے منہ گرینگے ۔ اور ان سے کہا جائے گا ۔ کہ یہ تمہارے اعمال کی صحیح جزا ہے *۔ حل لغات : الحسنۃ ۔ نیکی ، بھلائی *