سورة النمل - آیت 44

قِيلَ لَهَا ادْخُلِي الصَّرْحَ ۖ فَلَمَّا رَأَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَكَشَفَتْ عَن سَاقَيْهَا ۚ قَالَ إِنَّهُ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّن قَوَارِيرَ ۗ قَالَتْ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس سے کہا گیا کہ اس محل میں داخل ہوجا، پھر جب اس نے دیکھا تو خیال کیا کہ یہ گہرا پانی ہے اور اپنی پنڈلیوں سے کپڑا اٹھا لیا، تو سلیمان نے کہا یہ شیشے کا چکنا محل ہے، بلقیس نے کہا، میرے پروردگار میں نے (بدگمانی کرکے) اپنی جان پر ظلم کیا، اب میں سلیمان کے ساتھ ہو کر رب العالمین کے لیے مسلمان ہوئی

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات : ۔ لجۃ ۔ میلان دریا میں عمیق ترین جگہ ، قواریر قارورۃ کی جمع بمعنی شیشہ * * الصرح ۔ محل *۔