سورة النمل - آیت 22
فَمَكَثَ غَيْرَ بَعِيدٍ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهِ وَجِئْتُكَ مِن سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر ہدہد نے تھوڑی دیر کے بعد آکرکہا کہ میں وہ بات معلوم کرکے آیا ہوں جو آپ کے علم میں نہیں ہے اور میں سبا سے ایک یقینی خبر لے کرآیا ہوں (٥)۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : سَبَإٍ ۔ نام شہر بلقیس ۔ حرم حضرت سلیمان (علیہ السلام) شہر مذکور ملک یمن میں واقع ہے۔