سورة الشعراء - آیت 120
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کردیا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) بھلا وہ لوگ جن کی عمر کا حاصل بھی تفوق واعتلاء کا جذبہ ہے کیونکر اس قسم کی تعلیم کو قبول کرسکتے تھے ۔ حضرت نوح نے ان کے اس بغض و عناد کو دیکھ کر اللہ سے دعا کی کہ مولا یہ لوگ تکذیب کی آخری حد کو پہنچ چکے ہیں ۔ اور اب اصلاح کی کوئی صورت باقی نہیں رہی ۔ اس لئے ہمارے اور ان کے درمیان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے فیصلہ کرلیجئے ۔ چنانچہ حضرت نوح کی پکار سنی گئی ۔ اور یہ منکرین باحسرت و یاس طوفان میں نیست ونابود ہوگئے ۔ ارشاد ہے کہ اس قصہ میں بھی مشرکین مکہ کے لئے نصیحت وتذکیر کی نشانی ہے ۔ مگر ان میں اکثر لوگ اثر پذیری کی دولت سے محروم ہیں ۔