سورة الفاتحة - آیت 3

الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو رحمت والا ہے اور جس کی رحمت تمام مخلوقات کو اپنی بخششوں سے مالا مال کر رہی ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : الرَّحْمَنِ : رحم رحمۃسے اسم صفت رحم سے مطلق ہے یعنی مادرانہ شفقت کی انتہائی تنزیہی صورت ، مہرومحبت کا پاکیزہ ترین پیکر ۔