سورة الفرقان - آیت 22

يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس روز یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس روز گناہ گاروں کے لیے کوئی خوشی نہ ہوگی اور یہ کہیں گے ہمارے اور ان کے درمیان کوئی رکاوٹ ہوجائے (٦)۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: حِجْرًا مَحْجُورًا: ان مصادر میں سے جس کا فعل مذکور نہیں ہوتا اور جو منصوب ہوتے ہیں ۔ جیسے معاذ اللہ اور مَحْجُورًا تاکید کے لئے ہے ۔