سورة النور - آیت 11

إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ ۚ وَالَّذِي تَوَلَّىٰ كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(مسلمانو) جن لوگوں نے اصلیت الٹ پلٹ کر (٧) ایک جھوٹی بات تراش لی وہ تم ہی میں سے ایک جتھا ہے (٨) یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے حق میں برا ہوا، نہیں اس میں تمہارے لیے بہتری ہی ہوئی (٩) ان جھوتی بات تراشنے والوں میں سے ہر ایک کو وہ نتیجہ ضرور پانا ہے جو اس نے اپنے گناہ کی کمائی سے سمیٹ لیا۔ ان میں سے جس کسی نے اس جھوٹ ہنگامے میں نمایاں حصہ لیا ہے اور اس کا اہتمام کیا ہے اس کے لیے بڑا ہی سخت عذاب ہے (١٠)۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔