سورة المؤمنون - آیت 117
وَمَن يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِندَ رَبِّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو کوئی اللہ کے سوا کسی دوسرے (من گھڑت) معبود کو پکارتا ہے تو اس کے پاس اس کے لیے کوئی دلیل نہیں، اس کے پروردگار کے حضور اس کا حساب ہوتا ہے۔ یقینا کفر کرنے والے کبھی کامیابی نہیں پائیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) ﴿لَا بُرْهَانَ لَهُ ﴾سے مراد یہ ہے کہ شرک ایک ایسا مذموم اور خلاف عقل فعل ہے جس کے جواز میں کوئی دلیل نہیں پیش کی جا سکتی ۔