سورة المؤمنون - آیت 77
حَتَّىٰ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب معاملہ یہاں تک پہنچ جائے گا کہ ہم ان پر ایک بڑے ہی سخت عذاب کا دروازہ کھول دیں تو اس وقت اچانک متحیر ہو کر رہ جائیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مُبْلِسُونَ: مایوس ، ابلیس اسی سے ہے یعنی اللہ کی رحمتوں سے نا امید ۔