سورة المؤمنون - آیت 64
حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِالْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ کرتے رہیں گے یہاں تک کہ (ظہور نتائج کی گھڑی سامنے آجائے) جب ہم ان کے خوش حال آدمیوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو پھر اچانک دیکھو گے کہ (سرکشی کی جگہ) آہ و زاری کر رہے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مُتْرَفِيهِمْ: سرمایہ دار ، اور خوش حال لوگ ترف سے ہے ، جس کے معنی نمارہ اور ستر زندگی بسر کرنے کے ہیں ۔ يَجْأَرُونَ: جوار سے ہے آواز بلند کرنا ، چلانا ۔