سورة المؤمنون - آیت 63
بَلْ قُلُوبُهُمْ فِي غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
لیکن (اصل یہ ہے کہ) ان لوگوں کے دل اس حقیقت کی طرف سے غفلت و سرشاری میں پڑگئے، ان کے اور بھی اعمال (بد) ہیں جو ہمیشہ کرتے رہتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: غَمْرَةٍ: بمعنی سختی ، مراد غفلت اور جہالت سے ہے ۔