سورة الحج - آیت 68
وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر (اس پر بھی) لوگ تجھ سے جھگڑا کریں تو کہہ دے اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) پھر اصل موضوع کی جانب توجہ فرمائی ہے یعنی سورۃ الحج کا مقصد عبادات اور مناسک کی تشریح کرنا ہے اور اس ضمن میں جس قدر شبہات پیدا ہو سکتے ہیں ان کو دور کرنا ہے ، ارشاد ہے کہ تم اسلامی طریق عبادت اور قربانی پر کیوں معترض ہو ، ہر قوم اور گروہ میں کسی نہ کسی طریق سے ان مذہبی رسوم کو ادا کیا جاتا رہا ہے ، طریقہ کے مختلف ہونے سے اصل غرض مفقود نہیں ہو سکتی ۔ ، بہرحال مختلف شرائع کے طریقے بمقتضاء وقت ہم نے ہی مقرر کئے ہیں اس لئے مسلمانوں سے دوسرے لوگوں کو جھگڑنا نہ چاہئے ۔