سورة الحج - آیت 51

وَالَّذِينَ سَعَوْا فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جن لوگوں نے اللہ کی نشانیوں کے خلاف لڑ کر کامیاب ہونا چاہا وہ دوزخی ہیں (ان کے لیے ہر طرح کی کامیابیوں اور سعادتوں سے محرومی ہے)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) ان آیتوں میں بتایا ہے کہ جن لوگوں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز کو سن لیا ، اور اس کے بتائے ہوئے پروگرام پر عمل کیا ، ان کے لئے سراسر مغفرت ، اور عنایت ہے ، اور نہایت پاکیزہ روزی ہے وہ عزت وافتخار سے دنیا میں رہیں گے ، اور آخرت میں جنت کے وارث ہوں گے ، اور جن لوگوں نے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہیں اور پیغام کو نہیں مانا ، وہ خائب وخاسر رہیں گے اور جہنم کے سزاوار ۔ حل لغات : تمنی : آرزو کی ، پڑھایا ۔