سورة الأنبياء - آیت 94

فَمَن يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِ وَإِنَّا لَهُ كَاتِبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس (یاد رکھو، اسل اس باب میں یہ ہے کہ) جس کسی نے نیک کام کیے اور وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے تو اس کی کوشش اکارت جانے والی نہیں، ہم اس کی نیکیاں لکھ لینے والے (موجود) ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) مقصود یہ ہے کہ کوئی شخص کسی فرقے اور کسی عقیدے کے ساتھ تعلق رکھے ، اگر وہ اسلام کے حقائق تسلیم کرلے اور اپنی زندگی کو سنوار لے ، تو وہ نجات کا مستحق ہے ، اور اس کی مساعی عنداللہ مشکور ہیں ۔