سورة طه - آیت 126

قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا ۖ وَكَذَٰلِكَ الْيَوْمَ تُنسَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ارشاد ہوگا ہاں اسی طرح ہونا تھا، ہماری نشانیاں تیرے سامنے آئیں مگر تو نے انہیں بھلا دیا سو اسی طرح آج تو بھی بھلا دیا گیا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: تُنْسَى: یعنی تجھ سے بالکل بےاعتنائی کا معاملہ کیا جائے گا ، یہ بطور تشبیہ کے ہے یعنی جس طرح کوئی بھول جاتا ہے اسی طرح تم کو فراموش کردیا جائے گا ۔