سورة مريم - آیت 38
أَسْمِعْ بِهِمْ وَأَبْصِرْ يَوْمَ يَأْتُونَنَا ۖ لَٰكِنِ الظَّالِمُونَ الْيَوْمَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جس دن یہ ہمارے حضور حاضر ہوں گے، اس دن ان کے کان کیسے سننے والے اور ان کی آنکھیں کیسی دیکھنے والی ہوں گی، لیکن آج کے دن ان ظالموں کا کیا حال ہے؟ آشکارا گمراہی میں کھوئے ہوئے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: أَسْمِعْ وَأَبْصِرْ: تعجب کے لیے ہے یعنی اس وقت تو یہ لوگ حق کی سماعت سے محروم ہیں ۔ مگر اس وقت ان کی سماعت بینائی میں اضافہ ہوجائے گا ۔