سورة الإسراء - آیت 69

أَمْ أَمِنتُمْ أَن يُعِيدَكُمْ فِيهِ تَارَةً أُخْرَىٰ فَيُرْسِلَ عَلَيْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيحِ فَيُغْرِقَكُم بِمَا كَفَرْتُمْ ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوا لَكُمْ عَلَيْنَا بِهِ تَبِيعًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ اللہ تمہیں دوبارہ ویسی ہی مصیبت میں ڈال دے اور ہوا کا ایک سخت طوفان بھیج دے اور تمہاری ناشکری کی پاداش میں تمہیں غرق کردے، اور پھر کسی کو نہ پاؤ جو اس کے لیے ہم پر دعوی کرنے والا ہو؟

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: قَاصِفًا: قصف کے معنی توڑنا ، وہ تیز ہوا جو درختوں کو اکھاڑ دے اور سخت آواز ۔ تَبِيعًا: تعاقب کرنے والا ۔