سورة النحل - آیت 108

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ طَبَعَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں پر، کانوں پر اور آنکھوں پر مہر کردی (کیونکہ اس کا مقررہ قانون ہے کہ جو عقل و حواس سے کام نہیں لیتے وہ اس کی روشنی سے محروم ہوجاتے ہیں) اور یہی ہیں کہ غفلت میں ڈوب گئے ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) اس آیت میں واضح طور پر بیان فرمایا دیا ہے ، کہ کن لوگوں کے دل پر مہریں لگی ہیں کون محروم ہیں جن پر وعظ ونصیحت کا اثر نہیں ہوتا ۔ ارشاد ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے عمدا دنیا کو دین پر ترجیح دی ، جنہوں نے جان بوجھ کر کفر کو قبول کیا ، اور جو دین کے معارف سے آگاہ نہیں ، تفصیل کے لئے دیکھو پہلے پارہ کی ابتدائی آیات جن میں (آیت) ” ختم اللہ علی قلوبھم پر بحث کی گئی ہے ۔ حل لغات : من شرح بالکفر صدرا : یعنی کشادہ دلی کے ساتھ اظہار کفر کرے ۔ قلوبھم وسمعہم وابصارھم : یعنی بدلنے والے دل میں تبدیلی کی استعداد نہین رہی دیکھنے والی آنکھ بصیرت ہے ۔ والی : یعنی جبرائیل (علیہ السلام) ، اعجب ۔