وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا وَجَعَلَ لَكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم بَنِينَ وَحَفَدَةً وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ ۚ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَتِ اللَّهِ هُمْ يَكْفُرُونَ
اور (دیکھو) اللہ نے تم ہی میں سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کردیے (یعنی مرد کے لیے عورت اور عورت کے لیے مرد) اور تمہارے جوڑوں سے تمہارے لیے بیٹے اور پوتے پیدا کردیے (کہ ان سے تمہاری زندگی ایک وسیع خاندان کی نوعیت اختیار کرلیتی ہے) نیز تمہاری روزی کے لیے اچھی اچھی چیزیں مہیا کردیں۔ پھر یہ لوگ جھوٹی باتیں تو مان لیتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی حقیقت سے انکار کرتے ہیں؟
حل لغات : حَفَدَةً: جمع حافد ، خدمت گزار ‘ رجل محفود : یعنی مرد مخدوم ، پوتے چونکہ زیادہ مخلصانہ خدمت کرتے ہیں ، اس لئے ان پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے ، چنانچہ کسی شاعر نے کہا ہے : ع حفد الولائد بینھن