سورة الحجر - آیت 65

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ اللَّيْلِ وَاتَّبِعْ أَدْبَارَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَامْضُوا حَيْثُ تُؤْمَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس چاہیے کہ کچھ رات رہے اپنے گھر کے لوگوں کو لے کر نکل جاؤ اور ان کے پیچھے قدم اٹھاؤ اور اس بات کا خیال رکھو کہ کوئی پیچھے مڑ کے نہ دیکھے، جہاں جانے کا حکم دے دیا گیا ہے (اس طرف رخ کیے) چلے جائیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : بِقِطْعٍ: رات کے آخری حصہ کو کہتے ہیں ۔