سورة الرعد - آیت 9

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ غیب اور شہادت (یعنی محسوس اور غیر محسوس دونوں کا) جاننے والا ہے، سب سے بڑا بلند مرتبہ۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ١) فرض کرو کہ اللہ تمہارے مطالب کو ضرور پورا کرے گا اور کوئی نشان نازل کرے گا جب بھی کون جانتا ہے یہ کب ہوگا غیب کی باتیں تو وہی جانتا ہے ۔