سورة یوسف - آیت 44

قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ ۖ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ الْأَحْلَامِ بِعَالِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

درباریوں نے (غورو فکر کے بعد) کہا یہ پریشان خواب و خیالات ہیں (کوئی ایسی بات نہیں جس کا کوئی خاص مطلب ہو) ہم سچے خوابوں کا مطلب تو حل کرسکتے ہیں، لیکن) پریشان خوابوں کا حل نہیں جانتے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : أَضْغَاثُ: جمع ضغث ، خشک وتر گھاس کا ملا ہوا گٹھہ ، أَحْلَامٍ :جمع حلم بمعنی خواب پس مجموع ، اضغاث احلام بمعنی خوابہائے پریشان کہ جن کی تعبیر درست نہ ہو بجہت احتلاط احوال معقول وغیر معقول ،