سورة یوسف - آیت 30

وَقَالَ نِسْوَةٌ فِي الْمَدِينَةِ امْرَأَتُ الْعَزِيزِ تُرَاوِدُ فَتَاهَا عَن نَّفْسِهِ ۖ قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا ۖ إِنَّا لَنَرَاهَا فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (پھر جب اس معاملہ کا چرچا پھیلا) تو شہر کی بعض عورتیں کہنے لگیں دیکھو عزیز کی بیوی اپنے غلام پر ڈورے ڈالنے لگی کہ اسے رجھا لے، وہ اس کی چاہت میں دل ہار گئی، ہمارے خیال میں تو وہ صریح بدچلنی میں پڑگئی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : شَغَفَهَا: غلاف قلب میں محبت سما گئی ، ابو عبیدہ (رض) محبت نے دل پھونک دیا ، جوہری ، باؤلا کردیا ، نخاس ، دل کے ساتھ محبت چپک گئی ، دل کے پردوں کو چاک کرگئی ، سمین ، مختلف معانی ہیں ، غرض ایک ہے یعنی غلبہ ، عشق وجنون ۔