سورة ھود - آیت 103

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْآخِرَةِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّجْمُوعٌ لَّهُ النَّاسُ وَذَٰلِكَ يَوْمٌ مَّشْهُودٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اور) اس میں اس کے لیے بڑی ہی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب کا خوف رکھتا ہو، یہ (آخرت کا دن) وہ دن ہے جب تمام انسان اکٹھے کیے جائیں گے اور یہ وہ دن ہے جس کا نظارہ کیا جائے گا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: يَوْمٌ مَشْهُودٌ: قیامت ، جس دن سب خدا کے حضور میں کھڑے کئے جائیں گے ۔