سورة ھود - آیت 99

وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس دنیا میں لعنت ان کے پیچھے لگی (کہ ان کا ذکر پسندیدگی کے ساتھ نہیں کیا جاتا) اور قیامت میں بھی (کہ عذاب آخرت کے مستحق ہوئے) تو دیکھو کیا ہی برا صلہ ہے جو ان کے حصے میں آیا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ: جہنم میں ، داخلے سے تعبیر ہے ، بطور تحکم وتوہین کے در دو نار اعانت مقرار دیا ہے ، ۔