سورة ھود - آیت 67

وَأَخَذَ الَّذِينَ ظَلَمُوا الصَّيْحَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دِيَارِهِمْ جَاثِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کا ٰحال یہ ہوا کہ ایک زور کی کڑک نے آلیا، جب صبح ہوئی تو سب اپنے گھروں میں اوندھے پڑے تھے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: جَاثِمِينَ: سینہ کے بل اوندھے پڑے ہوئے بےحس وحرکت شدگان وہلاک شدگان ۔