سورة ھود - آیت 51

يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے میری قوم کے لوگو ! میں اس بات کے لیے تم سے کوئی بدلہ نہیں مانگتا، میرا بدلہ تو اسی پر ہے جس نے مجھے پیدا کیا، پھر کیا تم (اتنی صاف بات بھی) نہیں سمجھتے؟

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَطَرَنِي: جس نے مجھے پیدا کیا ، بنایا ۔