سورة یونس - آیت 33

كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اے پیغمبر) اسی طرح تیرے پروردگار کا فرمودہ ان لوگوں پر صادق آگیا جو (دائرہ ہدایت سے) باہر ہوگئے ہیں کہ وہ ایمان لانے والے نہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَسَقُوا: جنہوں نے حدود فطرت سے تجاوز کیا فسق کے حقیقی معنے فطری حدود سے تجاوز کرنے کے ہیں اور راہ راست سے بھٹک جانے کے ۔