سورة یونس - آیت 10

دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہاں ان کی پکار یہ ہوگی کہ خدایا ساری پاکیاں تیرے ہی لیے ہیں ان کی دعا یہ ہوگی کہ سلامتی ہو اور دعاؤں کا خاتمہ یہ ہوگا کہ الحمد للہ رب العالمین۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) یعنی صالحین کی اخروی زندگی اس درجہ کامل ، خوش گوار اور راحت افزا ہوگی کہ وہ بالآخر حمد وستائش کرنے لگیں گے ، اور کہنے لگیں گے کہ اللہ یہ تیری ربوبیت کا کرشمہ ہے اور انسان کہاں اور یہ رتبہ عالی کہاں ؟ حل لغات : تَحِيَّتُهُمْ: تحفہ ملاقات ، سلام ۔