سورة التوبہ - آیت 22
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، یقینا اللہ کے پاس (نیک کرداروں کے لیے) بہت بڑا اجر ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) ان آیات میں ان لوگوں کے درجات گنائے ہیں جنہوں نے ایمان کی نعمت کو قبل کیا اور اللہ کی راہ میں مالی وجانی جہاد کی ، فرمایا ان کے مرتبے بہت بلند ہیں ، یہ دراصل فائز اور کامیاب ہیں ، اللہ نے انہیں سند رضا عنایت کر رکھی ہے ، ان کے لئے جنات کے دروازے کھلے ہیں ، یہ اجر عظیم کے مستحق ہیں ، غور کرو ، قران جنہیں مہاجر ومجاہد کے لقب سے نوازے جنہیں جائزوکامران کہے جنہیں ادائے رضا دے جن کے مرتبے بلند کرے ، جنہیں اجر عظیم کا مستحق قرار دے ، انکی شان کتنی بلند ہوگی ، اور ان کا رتبہ کتنا اونچا ہوگا ۔ حل لغات : نعیم مقیم : دائمی نعمت ، ابدا : ہمیشہ ۔