سورة الانفال - آیت 52

كَدَأْبِ آلِ فِرْعَوْنَ ۙ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جیسا کچھ دستور فرعون کے گروہ کا اور ان (سرکشوں) کا جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں رہ چکا ہے وہی تمہارا ہوا۔ اللہ کی نشانیوں سے انکار کیا، تو اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا، بلاشبہ اللہ (پاداش عمل کی) سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) ﴿كَدَأْبِ﴾ : خبر ہے ، اور مبتداء محذوف ہے یعنی ان کی حالت بالکل آل فرعون کی سی ہے ، کیا ایمان ویقین کی آیات کو ٹھکراتے ہیں ۔ حل لغات : كَدَأْبِ: دأب ، حالت شان ، کیفیت ۔